پنڈدادنخان

عمران خان کی سیاست سے ملک سے برداشت کی سیاست ختم ہوتی جا رہی ہے۔محمد نذیر بھٹی

پنڈدادنخان: مسلم لیگ ن محب وطن اور پر امن قومی جماعت ہے قائد مسلم لیگ نواز شریف کی آمد پر کارکن پر امن رہیں گے ۔انشاء اللہ مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔عمران خان کی سیاست سے ملک سے برداشت کی سیاست ختم ہوتی جا رہی ہے۔گالم گلوچ لیڈر کا شیوا نہیں ہوتا ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ،دہشت گردی پر کنٹرول پورے ملک میں موٹر وے کے جال بچھا دئیے ہیں۔

یہ گفتگو مسلم لیگ ن جہلم کے ضلعی نائب صدر محمد نذیر بھٹی نے صحافیوں سے کی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی خالق جماعت ایک پر امن اور محب وطن قومی جماعت ہے۔اور اس کے قائد میاں نواز شریف نے انڈیا کے خلاف ایٹمی دھما کے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔قائد مسلم لیگ ایک بہادر محب وطن قومی لیڈر ہے۔اس کی آمد پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے امن امان کا مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ قا ئد نواز شریف گرفتاری دینے کے لیے آ رہے ہیں جوکہ ایک جرات مند فیصلہ ہے۔گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔انشاء اللہ ضلع جہلم میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی۔پورے ملک میں مسلم لیگ کی مقبولیت سے گھبرا کر عمران خان الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں۔ان کے بیانوں کی وجہ سے ملک میں عدم برداشت کی سیاست تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔جبکہ سیاست میں اخلاق برداشت جموریت کا حسن ہے۔گالم گلوچ لیڈر کا شیوا نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button