جہلم

گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ برف کی مانگ بڑھ گئی، قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

جہلم: گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ برف کی مانگ میں اضافہ، لوڈ شیڈنگ کو جواز بناتے ہوئے فی بلاک برف کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا۔

دوسری طرف موسم کی اچانک تبدیلی کے باعث ضلعی مشینری کے متعلقہ شعبہ جات برف خانوں میں استعمال ہونیوالے پانی کے نمونہ جات ابھی تک حاصل نہیں کر سکے اور پہلے سے چیک کروائے گئے نمونہ جات کی رپورٹس کی بنیاد پر برف تیار کی جا رہی ہے۔

جہلم شہر وگردونواح کے دیگر مقامات پر بعض برف خانوں میں ناقص و غیر معیاری پانی استعمال کرنے کی شکایات بھی موصول ہو چکی ہیں اس کے باوجود افسران ٹھنڈے کمروں سے نکلنے کیلئے تیار نہیں، اسی طرح برف کی قیمتوں کے حوالے سے بھی کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، ناقص پانی کے استعمال سے تیار شدہ برف ہیضے، گیسٹرو اور پیٹ کے امراض کا موجب بن رہی ہے۔

برف کارخانہ مالکان کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہونے کے باعث جرنیٹروں سے برف تیار کرنے سے خرچے میں اضافہ ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے بلاک کی قیمت میں اضافہ کرنا ہماری مجبوری ہوتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button