جشن جہلم کی اہم تقریبات اپریل کے پہلے ہفتے میں منعقدہوں گی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جشن جہلم 2019 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں جشن جہلم کی اہم تقریبات ضمیر جعفری اسٹیڈیم جہلم، الطاف پارک جہلم اور مرکزی تقریب قلعہ روہتاس میں منعقد ہونگی جس سپورٹس،مشاعرہ، والی بال ،کرکٹ،موسیقی، فوڈ فیسٹول،پھولوں کی نمائش،اسٹالز، تفریحی اور دیگر تقافتی پروگرامز منعقد کیے جائینگے جبکہ مرد وخواتین اور بچوں کے لئے خصوصی انتظامات کے ساتھ منعقد کئے جائیں گے ۔

جشن جہلم 2019 کے حوالے سے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد، ڈائریکٹر گریپ وائن طلعت عظیم اور محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر افسران موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں جہلم شہر کی صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کا خصوصی انتظام بھی کیا جائے گا ۔انہوں نے خواتین اور بچوں کے لئے میں مختلف قسم کے سٹالز اورفوڈ فیسٹول کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات اور سکولوں کی طرف سے لگائی جانے والی پھولوں کی نمائش کے انتظامات اوردیگر محکموں کو اپنے اپنے ذمہ ٹاسک کو بروقت مکمل کرنے کی تاکیدکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.