ڈپٹی کمشنر جہلم کا سول ہسپتال کا دورہ، ایمرجنسی وارڈ میں دی جانیوالی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو جہلم کا شام 6 بجے دورہ کیا، نیا قائم شدہ ایوننگ او پی ڈی سیٹ اپ کا معائنہ کیا، انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں دی جانیوالی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے دیگر مختلف وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی، انہوں نے واضح ہدایت دی ہے کہ ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹرز ایمرجنسی مریضوں پر خصوصی توجہ دیں، مریضوں کو بے وجہ دوسرے شہروں میں ریفر نہیں کیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنرمحمد سیف انور نے ایم ایس ڈی ایچ کیو خالد محمود اور سی ای ہیلتھ کو ڈیوٹی روسٹر تبدیل کرنے اور مزید ڈاکٹرز تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے ، نئے آرڈر کے مطابق ڈاکٹر شمع راجہ، ڈاکٹر سائرہ خان، ڈاکٹر محسن، ڈاکٹر عمارہ، ڈاکٹر سجاد اور ڈاکٹر بینش ایمرجنسی میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ دورہ کے موقع پر ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، ایڈمن افسر برہان مجید اور دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں بہتری کے لئے دن رات کام کیا جا رہا ہے، وہ رات گئے دیگر مراکز صحت کا اچانگ دورہ کریں گے۔ انہوں نے وزٹ کے موقع پر مریضوں کو مفت ادویات اور معیاری سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا، مریضہ کی شکایت پر فی میل وارڈ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.