ملک عبداللہ ، ملک محمد سلیم برادران کے والد گرامی ملک عبدالمجید انتقال کر گئے

0

پڑی درویزہ: سالار جنرل اینڈ الیکٹرک سٹور پڑی درویزہ کے پروپرائٹر، معروف سماجی کارکن ملک محمد سلیم کے والد اور صوبیدار (ر) ملک غلام نصیر کے بڑے بھائی ملک عبدالمجید طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

مرحوم کی عمر 85برس تھی ۔ مرحوم موذی مرض سرطان کے عارضہ میں مبتلاتھے ۔ مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ ، پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ مرحوم کی نماز جنازہ کی امامت مدرسۃ اللبنات خدیجہ ۃالکبریٰ ملہال مغلاں (چکوال) کے استاد محمد ارشد نے کی ۔

نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مرزا عبدالغفار ، پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے نائب صدر سید امجد بخاری اور تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے جنرل سیکریٹری مقامی صحافی پروفیسر افتخار محمود بھی شامل تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.