جہلمالیکشن 2018

ضلع جہلم میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے خصوصی اجلاس کا انعقاد، تمام تر انتظامات کا جائزہ لیاگیا

جہلم: ضلع بھر میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم/ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد جہانزیب اعوان کی زیرصدارت ڈی سی کمپلیکس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خورشید عالم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ فوکل پرسن برائے مانیٹرنگ ٹیم ڈاکٹر آفاق وزیر،مانیٹرنگ افسران فیصل وٹو، محمد نوید ،عزیزالرٰحمان، حامد ناصر،زین العابدین، اعتزاز ناصر اور دیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

اس موقع پر الیکشن کے حوالے سے تمام امور زیر غور لائے گئے اور ضروری فیصلے کئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتخابی عمل کی موثرنگرانی اوردرپیش مسائل کے فوری حل کیلئے الیکشن شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ ٹیمیں اپنی رپورٹ بھی پیش کریں گی جن کی روشنی میں موقع پر کاروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم / ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد جہانزیب اعوان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نگرانی کریں۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ٹیم کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت گلی محلوں ،بازاروں ،مارکیٹوں،عمارات اور عوامی مقامات پر مقررہ سائز سے زیادہ بینرز ،پوسٹرز،ہورڈنگ اور بلز بورڈز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

اس موقع پر الیکشن کمشنر جہلم خورشید عالم نے واضح کیا کہ عام انتخابات کیلئے انتخابی اُمیدواروں کو حد سے تجاوزکی ہر گز اجازت نہیں ہوگی انتخابی پوسٹر کا سائز 18×23انچ ،ہینڈبل،پمفلٹ9×6انچ،بینر3×9 فٹ اور پوٹریٹ کا سائز 2×3 فٹ مقرر کیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پرسخت سزائیں مقر ر کی گئی ہیں تاہم ایسے تمام قانونی بینرز اور پوسٹرز کی سرکاری سکولوں ،ہسپتالوں،بجلی کی کھمبوں اور دیگر سرکاری املاک پر تنصیب یا چسپاں کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button