جہلماہم خبریں

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب حلف برادری آج منعقد ہوگی

جہلم: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب حلف برادری آج منعقد ہوگی،مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان ہوں گے، تقریب جے سی سی آئی یونائٹیڈ گروپ کے سینئر راہنماؤں راجہ محمدا نور،فرحان رزاق،ڈاکٹر کوثر ناہید،عرفان قریشی کی سرپرستی میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آج 30ستمبر بروز اتوار 2018بوقت شام آٹھ بجے ڈی سی ہاؤس کے قریب نجی میرج ہال میں منعقد ہوگی، اس تقریب کا اہتمام جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے عہدیداران و ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کی حلف برادری ہے۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان ہیں، اس کے علاوہ دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شرکت کریںگی۔ تقریب چیئرمین یونائٹیڈ گروپ راجہ محمد انور ،سرپرست اعلیٰ یونائٹیڈ گروپ ڈاکٹر کوثر ناہید، سابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فرحان رزاق ڈار اور عرفان قریشی کی سرپرستی میں ہو رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button