جہلمالیکشن 2018

میری سیاست کی بنیاد تحریک انصاف ہے، ملک میں تبدیلی کا خواں ہوں۔ چوہدری رضا اشرف کیپری

جہلم: میری سیاست کی بنیاد تحریک انصاف ہے ملک میں تبدیلی کا خواں ہوں، 25 جولائی کو کرپٹ ترین مافیا کے خاتمے کا دن ہے ،چوہدری ظفر اقبال بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، الیکشن مہم تیزی سے جاری ہے، لوگوں کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سٹی کوارڈینٹر چوہدری رضا اشرف کیپری نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا ہے الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے، میں چوہدری ظفر اقبال کے حلقہ پی پی 26 کی الیکشن مہم اور میٹنگز اپنی سمجھ کر کرہا ہوں چوہدری ظفر اقبال ایسی شخصیت ہے جو اسمبلی میں جا کر اپنے حلقے کے لوگوں کی آواز بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر محلے ہر گلی ہر گاؤں میں جا کر ووٹ مانگ رہے ہیں اور لوگوں کی جانب سے بہت اچھا رسپانس ملنا اس بات کی علامت ہے کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کے خاتمے کا دن ہو گا اور نیا تبدیلی کا سورج طلوع ہو گا جو کہ میرا بہت پرانا خواب ہے کہ ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آئے اور وہ صرف عمران خان ہی لا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کا بہت اچھا فیصلہ ہے کہ اس نے حلقہ پی پی 26 کا ٹکٹ چوہدری ظفر اقبال کو دیا، میری اور چوہدری ظفر اقبال کی سیاست کا آغاز تحریک انصاف کی جماعت سے ہوا ہے اور یہ واحد پارٹی ہے جو ملک میں انقلاب لا سکتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button