سماجی وفلاحی تنظیم کیئر ٹیکر کے اعزاز میں صحافیوں کی طر ف سے شاندار عشائیہ

0

جہلم: سماجی وفلاحی تنظیم کیئر ٹیکر کے ا عزاز میں صحافیوں کی طر ف سے شاندار عشائیہ دیا گیا دفتر پہنچنے پر صدر مرزا راحیل بیگ اور ان کی پو ری ٹیم نے ان کا والہانہ استقبال کیا ان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی صف اؤل کی سماجی تنظیم کیئر ٹیکر جس نے اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے اپنا ایک نام پیدا کیا اور ہر نیک کام میں انہوں نے بھر پور حصہ لیا یہی وجہ ہے کہ یہ نوجوان اپنی محنت اور نیک نیتی کی وجہ سے ان کا کو ئی ثانی نہیں یہی وجہ ہے فرینڈز جرنلسٹ فورم نے ان کی کارکردگی کی وجہ سے ان کے عزاز میں عشائیہ دیا۔

اس موقع پر صدر مرزا راحیل بیگ نے کہا کہ میر اسفند میرا چھوٹابھائی ہے اور جہاں تک ہو سکا ہم ان کے ساتھ بھر پور تعاؤن کریں گئے کیئر ٹیکر اب ایسی جماعت بن چکی ہے جس کا کو ئی جواب نہیں نوجوان ہی ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ان کے اندر انسانیت کی قدر اللہ کر یم کا ایک تحفہ ہے اللہ پاک اس پوری ٹیم کو اور ہمت دے اور یہ مزید جہلم کی عوام کی خدمت کر سکیں۔

اس موقع پر کیئر ٹیکر کے چیئر مین میر اسفند یار اسد نے کہا کہ میں اور پوری ٹیم نیک نیتی کے ساتھ کام کر رہے ہیں ہم میں سے کو ئی صدر یا چیئر مین نہیں ہمارے سب ورکر صدر اور چیئر مین ہیں ہما را مقصد صر ف اور صر ف عوام کی خدمت ہے ہم نہ دن دیکھاتے ہی نہ رات ہم عوام کی خدمت میں مشغول ہیں فر ینڈز جر نلسٹ فورم کا میں شکر یہ ادا کر تا ہوں کہ انہوں نے ہمیں عزت بخشی۔

پروگرام میں چیئر مین یاور حسین قر یشی ،صدر مرزا راحیل بیگ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر آفتاب احمد ،جنر ل سیکر ٹر ی سلطان رضوی، فنا نس سیکر ٹر ی شبر رضوی ، ایڈیشنل سیکر ٹر ی عبد الر حمان قادری ،کیمر ہ مین عمر ظہور مغل ،کے علاوہ دیگر نے شر کت کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.