جہلم پولیس کی دبنگ کارروائی، بین الاصوبائی ڈکیت فضلو گینگ کو پکڑ لیا

بھاری مقدار میں مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد

0

جہلم: جہلم پولیس کی دبنگ کارروائی، بین الاصوبائی ڈکیت فضلو گینگ کو پکڑ لیا، بھاری مقدار میں مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد، ڈکیت گینگ جہلم میں متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گینگ کے 3 کارندے گرفتارکر لئے، درجنوں وارداتوں کا انکشاف گروہ کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ڈی ایس پی صدر سرکل معظم علی کی پریس کانفرنس

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ لنگر پور میں فضلو گینگ نے خاتون رکن کی مدد سے چیئرمین یونین کونسل گھرمالہ شاہد سلیم کے گھر داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات ، اسلحہ، نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں جس پر ڈاکٹرسید مصطفی تنویر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی ایس پی صدر سرکل جہلم کی زیر نگرانی ملک آصف ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم، محمد عمران ایس آئی اور دیگرافسران پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی اور انہیں ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پنڈدادنخان پولیس ان ایکشن، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث مدثر عرف دچھو گینگ گرفتار

پولیس نے جدید سائنٹفک بنیادوں پر تفتیش عمل میں لاتے ہو ئے بین الاصوبائی فضوگینگ کو ٹریس کر کے نہ صرف گرفتاری عمل میں لائی بلکہ مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔

ملزمان نے دوران تفتیش ضلع جہلم میں18وارداتوں کا انکشاف کیاگینگ کے دوارکان فضل کریم اورخالد محمود مقامی ضلع جہلم کے رہائشی ہیں جبکہ دیگر کا تعلق بیرون اضلاع سے ہے گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جن کی دوران حراست مختلف جیلوں میں ایک دوسرے سے ملاقات ہوئی اور بعداز رہائی ملزمان نے مل کر وارداتیں کرنے کا پلان بنایااسطرح یہ گینگ تشکیل پایا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح ڈکیت گینگ گرفتار، گینگ مختلف اضلاع میں ڈکیتیوں میں ملوث، متعدد افراد کو زخمی و قتل کیا

پولیس افسران و اہلکاروں نے دن رات محنت کرکے فضلو ڈکیت گینگ کے 3 ساتھیوں کو سرغنہ سمیت ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا جبکہ گروہ میں شامل خاتون ڈکیت خدیجہ بی بی اس کے 2 بیٹے اسامہ ، عثمان کو باقی ملزمان کو گرفتار کروانے تک چھوڑ دیا گیا۔ دوران گرفتاری ملزمان کے قبضے سے ایک عدد رپیٹر12بور،02عدد پسٹل،ایک عدد ررائفل12بور سنگل بیرل اسکے علاوہ مال مسروقہ55,000 روپے نقدی، 800 برطانوی پاؤنڈ اور 03 تولے طلائی زیورات برآمد کیے۔

ڈی ایس پی صدر سرکل معظم علی نے کہا کہ تھانہ صدر کے ایس ایچ او راجہ محمد عمران جاوید کیانی سمیت ٹیم میں شامل دیگر افسران و اہلکاروں کو ڈی پی او جہلم کی طرف سے نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازہ جائیگا۔ جبکہ گروہ میں شامل باقی ملزمان کو جلد گرفتار کر لیاجائیگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.