قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی حادثاتی موت پرپیپلز پارٹی سوہاوہ کے عہدیداران و ممبران کا اظہار تعزیت

0

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور سابق امیدوار برائے ایم پی اے مرزا عبدالغفار ، سٹی صدر پی پی پی سوہاوہ شوکت علی ، پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے سینئر نائب صدر شیخ انیس احمد ، نائب صدر سید امجد بخاری ، صدر پی پی پی یونین کونسل کوہالی سید شبیر شاہ، سماجی کارکن امتیاز بھٹی ،کارکنان پی پی پی خالد محمود جنجوعہ ، محمد احسان، پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے سیکریٹری اطلاعات و نشریات مرزا احمد رضا ، معروف صحافی و جنرل سیکریٹری تحصیل پریس کلب سوہاوہ پروفیسر افتخار محمود نے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے اسامہ قمر کائرہ کے حادثاتی انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے کر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.