جہلماہم خبریں

الیکشن 2018؛ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے حصول کیلئے 17 امیدواروں کی درخواستیں جمع، انٹرویو مکمل

جہلم: ضلع جہلم سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے انٹرویومکمل،15سے زائد امیدواروں نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروا ئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں حلقہ این اے 66سے تین امیدواروں جن میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ندیم خادم،سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر محمدفیاض اور بلال اظہر کیانی جبکہ پی پی 25سے راجہ محمداویس خالد،مہر محمدفیاض،راجہ شوکت آف لہڑی،راجہ سفیر اکبر کیانی۔

حلقہ این اے 67سے سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان،جبکہ پی پی 26سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری محمدبوٹا جاوید،سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین،پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز محمود جنجوعہ،کونسلر بلدیہ راجہ ظفراقبال،ممتاز تاجر خواجہ ناصر ڈار،جبکہ سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید اقبال۔

حلقہ پی پی 27سے چوہدری مظفر حسین،چوہدری افتخار احمد،مسلم لیگ ن کے پی ڈی خان کے تحصیل صدر راجہ محمدفاروق آف بیلو وال اور ملک عرفان اعجاز نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں ۔

اس ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی قائد میاں شہباز شریف سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق،سابق صوبائی وزراء راجہ اشفاق سرور، منشاء اللہ بٹ،ندیم کامران کے علاوہ عشرت اشرف،عطاتارڑ، کے علاوہ دیگر پارلیمانی کمیٹی کے ارکان موجود تھے جبکہ اس ضمن میں ہونے والے فیصلے کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button