جہلماہم خبریں

رمضان میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔ محمد اشرف چغتائی

جہلم: پیپلز پارٹی اورسیز کے رہنما محمدا شرف چغتائی نے کہا ہے کہ رمضان میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شدید لوڈشیڈنگ نے گزشتہ حکومت کے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے جھوٹے دعووں کا پردہ بھی چاک کردیا ہے اور ملک میں 8سے 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ 5سال حکومت کرنے والے بتائیں کہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کہاں ہے۔ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بھی تیاری کی جارہی ہے جس سے مہنگائی کا بڑا طوفان آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے عوام سے گمراہ کن وعدے کئے اور ملک پر قرضوں کا ناقابل برداشت بوجھ لاد کرچلی گئی۔ نگران حکومت گزشتہ حکومت کی خراب کارکردگی کا بدلہ عوام سے نہ لے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرے اور عوام کو ریلیف مہیا کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button