جامعہ صدیقیہ قادریہ ڈومیلی نے تقاریب تکمیل قرآن کریم کاشیڈول جاری کردیا

0

ڈومیلی کی معروف قدیمی ،دینی ،روحانی اورخالص مذہبی درسگاہ جامعہ صدیقیہ قادریہ محلہ شمالی ڈومیلی کی زیرنگرانی ڈومیلی شہرومضافات کی مساجدمیں تراویح میں تکمیل قرآن کریم کی تقاریب کاشیڈول جاری کردیاگیا۔

یہ بابرکت تقاریب خطیب مرکزی جامع مسجدمدنی ومہتمم جامعہ صدیقیہ قادریہ ڈومیلی ممتازعالم دین مولاناقاری محمداسحاق فاروقی کی زیرسرپرستی اورجامعہ صدیقیہ قادریہ کی زیرنگرانی منعقدہوںگی جن میں مولانامفتی محمدسفیان فاروق مفتی جامعہ صدیقیہ قادریہ ڈومیلی ،مولانامحمدریاض ،مولانامحمدابرارخطیب جامع مسجداڈرانہ ، مولاناتوقیراحمد خطیب جامع مسجدفاروقیہ رسولپورو دیگرعلماء کرام مختلف دعائیہ تقریبات میں شرکت فرمائیںگے ۔

پروگرام کے مطابق یہ تقریبات 20رمضان المبارک مرکزی جامع مسجدمدنی محلہ شمالی ڈومیلی ،مدرسہ تبلیغ القرآن موضع اڈرانہ ،مدرسہ حق چاریارؓجی ٹی روڈسوہاوہ،21رمضان المبارک محمدی مسجدداخلی جھنگ کھوکھراں،22رمضان المبارک مسجدصدیق اکبرؓ موضع مل کھوکھراں، مسجدخدیجۃالکبریٰ موضع اڈرانہ ،23رمضان المبارکمسجدفاروق اعظمؓ موضع جوہدہ ،مسجدنورموضع رسولپور،جامع مسجدصدیق اکبرؓ موضع چنجلوٹ ،

24رمضان المبارک مسجدصدیق اکبرؓموضع بگوالہ،مسجدفاروقیہ موضع مڑھ کوہلیاں ،مسجدعثمان غنیؓ موضع کنڈیاری ،مسجدلقمان موضع رسیلہ ،25رمضان المبارک مسجد ابوبکرصدیقؓ موضع گگھڑخورد ،مسجدحیات النبی ﷺموضع مل کھوکھراں،نورانی مسجدموضع مل کھوکھراں،طیبہ مسجدموضع ڈھوک ٹاہلیاں،

26رمضان المبارک مسجدحسنین کریمینؓ پولیس اسٹیشن ڈومیلی ،مسجدحضرت علی المرتضیؓ بس سٹاپ ڈومیلی ،مدنی جامع مسجدموضع جکرجہلم، جامع مسجدابوبکرصدیقؓ نزدسلطانہ فاؤنڈیشن اسلام آباد،جامع مسجدموضع اڈرانہ ، مسجدموضع بوکن ،،مسجدالبلالؓ موضع ڈھوک کشمیریاں نزد جوہدہ،مسجدرحمۃللعالمین ﷺموضع دانی دہرہ ،مسجدمدرسہ عثمانیہ قادریہ موضع دانی دہرہ ،

28رمضان المبارک مسجدرحمۃللعالمین ﷺموضع ڈھوک کلیال نزددانی دہرہ ،مسجدموضع پنیالہ ، مسجدعائشہ صدیقہؓ موضع نکہ چودھریاں، 27رمضان المبارک مسجدحق چاریارؓ موضع چنجلوٹ، مسجدموضع کھندور، 28رمضان المبارک مسجدبلالؓ موضع نتھیہ نزداڈرانہ،مسجدنوردندی موضع مل کھوکھراں، مسجدحضرت عثمان غنیؓ مو ضع کر بک علاقہ ڈومیلی میں منعقدہوںگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.