سوہاوہ

مفتی اعظم آزاد کشمیر مفتی محمود حسین شائق کے والدین کے عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد

سوہاوہ (سلطان رضوی) مفتی اعظم آزاد کشمیر مفتی محمود حسین شائق کے والدین کے عرس مبارک کی تقریبات ان کے آبائی علاقہ گوجرخان میں منعقد ہوئیں جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر بھر سے علماء ومشائخ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان وآزاد کشمیر کے جید عالم دین و مفتی سید محمود حسین شائق ہاشمی کے والدین کے عرس مبارک کی تقریبات ان کے آبائی علاقے پکا کھوہ گوجر خان میں منعقد ہوئیں جس میں فجر کی نماز کے بعد قصیدہ بردہ شریف کا زکر کرتے ہوئے مزارات پر چادر یں چڑھائیں گئیں، عرس کا باقاعدہ آغاز ہوا ظہر کی نماز کے بعدقرآن خوانی کی گئی اور پھر محفل کا آغاز ہو ا جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر سے علماء و مشائخ نے شرکت کی اور خطاب کیے۔

جہلم سے سید خلیل حسین کاظمی،چوہدری نذیر احمد جماعتی، عمیر رضوی ،سلطان رضوی نے شرکت کی ،پیر سید محمد علی برکاتی آف قصور،پیر حبیب الرحمان آف گجرانوالہ ،سید ثاقب شاہ راولپنڈی،مولانا سید وسیم شاہ راولپنڈی،مولانا فدا حسین رضوی راولپنڈی،ڈاکٹر محسن کھاریاں،قاری عبدالرشید آف بوسالی،علامہ سبحانی اور مفتی طارق نقشبندی سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ اور وابستگان نے عرس مبارک میں شرکت کی۔

عرس پاک کے اختتام پر مفتی محمود شائق نے عرس پاک میں آنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا سید خلیل حسین کاظمی نے اختتامی دعا فرمائی اور بذریعہ قرعہ اندازی نقد انعام اور تحا ئف تقسیم کیے گئے دور ونزدیک سے آنے والے تمام مہمانوں کے لیے لنگر سلطانیہ کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button