جہلم

لوٹ مار، لاپروائی اور نااہلی، مردہ سروس، اندھا دھند چارجز، پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ کی پہچان بن گئی

جہلم: لوٹ مار،لاپروائی اور نااہلی ، پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ کی پہچان بن گئی، مردہ سروس ، اندھا دھند چارجز، کنکشن لگوانے ، کٹوانے کے الگ پیسے بٹورنے لگے، شہریوں کا اعتماد ختم ، ہزاروں شہری سروس منقطع کر وانے لگے، افسران مال کمانے میں مصروف ، محکمہ تباہی کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے براڈ بینڈ نیٹ ورک کی حامل کمپنی پی ٹی سی ایل نجی ہاتھوں میں جانے کے باوجود بہتری کی بجائے تباہی کی طرف گامزن ہے ، پی ٹی سی ایل کی جانب سے فراہم کر دہ براڈ بینڈ سروس کو بلاشبہ دنیا کی سب سے ناقص اور سست رفتار انٹرنیٹ سروس قرار دیا جاسکتا ہے ۔

اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ قومی نیٹ ورک سمجھ کر جب ہم براڈ بینڈ کا کنکشن لگوانے جاتے ہیں تو ہزاروں روپے فیس کے نام پر بٹور لئے جاتے ہیں جبکہ ہر ماہ بل میں غیر ضروری اور اضافی ایم بیز ڈال کر ہزاروں روپے بل بنا دیا جاتا ہے جبکہ سروس کی حالت یہ ہے کہ پورے ماہ میں سے صر ف آٹھ دس دن ہی چلتی ہے باقی دن کبھی منقطع تو کبھی انتہائی سست روی کا شکار رہتا ہے۔

بار بار شکایات کے باوجود درستگی نہ ہونے پر جب تنگ آ کر کنکشن کٹوانے کیلئے پی ٹی سی ایل کے دفتر میں رابطہ کیا جاتا ہے تو بل جمع کروانے تک انتظار کی کہانی سنا ئی جاتی ہے جب بل جمع کرواکے رابطہ کیا جائے تو کئی روز چکر لگوانے کے بعد ہزاروں روپے کے خود ساختہ بقایا جات کی لسٹ تھما دی جاتی ہے اور ان کو جمع کروائے بغیر کنکشن منقطع نہیں کیا جاتا ۔

پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ دنیا کا واحد نیٹ ورک ہے جو پورا ماہ بند رہنے پر بھی دو تین ہزار بل بنا دیتا ہے محکمہ کے افسران صرف تنخواہیں کھانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے ، صارفین کی شکایات پر کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا ، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد پی ٹی سی ایل چھوڑ کر نجی کمپنیوں کے نیٹ ورک استعمال کرنے لگے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button