جہلماہم خبریں

عطیہ خون کے ذریعے سینکڑوں زندگیاں بچانے والا مہر زیبر سلطان، ضلع جہلم کا اصل ہیرو

جہلم: عطیہ خون کے ذریعے سینکڑوں زندگیاں بچانے والا مہر زیبر سلطان ، ضلع جہلم کا اصل ہیرو، سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کے شعبہ عطیہ خون کا نگران نوجوانوں کیلئے مثال بن گیا۔

’’ ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا ‘‘ کے قول پر عمل کرتے ہوئے سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز جہلم کا نوجوان ستارہ مہر زبیر ضلع جہلم کے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ بن گیا ہے سماجی تنظیم کے شعبہ عطیہ خون کے نگران مہر زبیر سلطان نے گزشتہ دس ماہ کے دوران سینکڑوں افراد کو ایمرجنسی کی حالت میں مختلف ذرائع سے خون فراہم کروا کے ان کی زندگیوں کو بچانے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

اس حوالے سے تنظیم کے سربراہ اسفند یار اسد کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسے ممبران پر فخر ہے جنہوں نے اپنا وقت ، پیسہ اور خون اپنے بجائے انسانی بھلائی کیلئے وقف کیا اور دوسروں کوآسانی فراہم کرنے کیلئے اپنی خواہشات کو قربان کیا ، شعبہ عطیہ خون کے نگران مہر زبیر سلطان کا کہنا ہے کہ انسانی فلاح کا جذبہ ہر شخص میں موجود ہوتا ہے لیکن رنگا رنگ زندگی میں کھو کر وہ اس جذبہ سے محروم ہوجاتا ہے مجھے اگر کیئر ٹیکرز کا پلیٹ فارم نہ ملتا تو شاید میں اتنا کچھ نہ کرسکتا۔

انہوںنے کہا کہ اصل ہیرو تو وہ نوجوان ہیں جو اپنا خو ن جگر دے کر دوسروں کی جان بچاتے ہیں،ضلع جہلم میں نوجوانوں کو اپنا وقت سنوکر کلبوں ، باڈی بلڈنگ جمز ،انٹرنیٹ یا گلیوں محلوں میں ضائع کرنے کی بجائے اپنے علاقے کی بہتری کیلئے مل بیٹھ کر کام کرنا چاہئیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button