جہلم

جہلم میں ایک دفعہ پھر ڈرون کیمروں کے اڑانے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد

جہلم: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے جہلم سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کیمروں،ڈرون ٹیکنالوجی، ہیلی کیمروں کے ذریعے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے جس کے تحت مجالس اور جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات کی ڈرون کیمروں کے ذریعے کوریج ممنوع ہوگی جبکہ پابندی کا اطلاق 30جون تک کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت فضائی میڈیا کوریج اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی، ریموٹ کنٹرول ماڈل ایئر کرافٹس، ہیلی کیمروں، غباروں اور دیگر ایسے تمام فضائی سسٹم کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ایک اور نوٹیفکیشن کے تحت ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، پارکوں، کیفے ، کلبوں اور اوپن پبلک مقامات پر شیشہ اور حقہ پینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ، جسکا اطلاق بھی 30 جون 2018 تک ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button