ڈومیلی

ملک مختار مرحوم جماعت اسلامی کے اثاثہ تھے انکے انتقال پرجماعت کو نقصان ہوا۔ جماعت اسلامی

ڈومیلی: ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری ایم ایم اے کے امیدوار برائے حلقہ پی پی25،عبدالحمید جہلمی امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم،چوہدری فاروق احمدنائب امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم ،سید ضیاء اللہ بخاری امیرجماعت اسلامی تحصیل سوہاوہ،حبیب رضا بٹ صدر جے آئی یوتھ ضلع جہلم،چوہدری سعید اسلم صدرجے آئی یوتھ تحصیل سوہاوہ اوربرادرعبدالباسط ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ ضلع جہلم نے مشترکہ طور پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک مختارسابق امیرجماعت اسلامی یونین کونسل نگیال کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہیں اور انکی بخشش کیلئے دعا گوہیں،ملک مختار ایک انتہائی شریف،نیک ،اخلاقی،باکرداراور پڑھے لکھے تھے ،انہوں نے جماعت کیلئے بہت سی قربانیاں دیں،انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،یہ جماعت اسلامی کے اثاثہ تھے،انکے انتقال کے بعد جماعت اسلامی کو ایک جھٹکالگا ہے،ملک مختار پہلے سرکاری ٹیچرتھے ریٹائرڈ ہونے کے بعد جماعت اسلامی یونین کونسل نگیال کے امیر مقررہوئے،اب وہ قیم جماعت اسلامی تحصیل سوہاوہ تھے،جماعت اسلامی کے اہم رکن تھے ،ہر کسی کے ساتھ اخلاق سے پیش آتے،جس دن انتقال ہوا اسی دن انہوں نے اپنے گاؤں میں ایک ورکرکنونشن بھی رکھا ہوا تھا، انتقال کے بعد کینسل کردیاگیاہے،اللہ کی راہ میں قدم قدم آگے ہوتے تھے،انکے سب سے چھوٹے بیٹے جماعت اسلامی یوتھ یونین کونسل کے صدر بھی ہیں،ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ ملک مختار مرحوم کی بخشش فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر عطافرمائے،آمین

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button