جہلم پولیس کا کھڑاک، 6 ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

0

جہلم: ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ضلع جہلم پولیس کا کھڑاک، 6 ملزمان گرفتار، 1590گرام چرس، 10لیٹر شراب اورپسٹل برآمد ،امتناع منشیات آرڈینس اور اسلحہ آرڈینس کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈ دادنخان کے محمد اسلم اے ایس آئی نے امتناع منشیات آرڈینس کی خلاف ورزی کرنے پر دوران گشت و ناکہ بندی ملزم محمد اشفاق عرف شانی ولد دھمن خان قوم کھنڈوعہ سکنہ چوران حال محلہ پیر مصطفی پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈ دادنخان کےمسعود احمد ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم تنویر عباس ولد عبدالمجید قوم جٹ جندران سکنہ محلہ مسجد کھجوری پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 230گرام چرس ، کاشف خان اے ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم امیر حسین ولد غلام شبیر قوم چوہان سکنہ محلہ شاہ جہان آباد کھیوڑہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 1060گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ دینہ کے محمد سجاد اے ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم یاسر عرفات ولد محمد صفدر قوم موچی سکنہ بھینس قائم تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے 230گرام چرس ،تھانہ صدر کے محمد اشفاق ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم محمد افضال ولد محمد یوسف قوم گجر سکنہ برلب دریا کھرالہ تحصیل و ضلع جہلم سے 300گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔

تھا نہ سوہاوہ کے محمد گلزار اے ایس آئی نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر170/18بجرم381-A/411/109ت پ تھانہ سوہاوہ ملزم زارق محمود ولد طارق محمود قوم گجر سکنہ چک نابن تحصیل گوجر خان سے پسٹل 30بور معہ 03روند برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.