پنڈدادنخان

پی ایم ڈی سی مائنز یونین کھیوڑہ کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اْٹھا لیا

کھیوڑہ: پی ایم ڈی سی مائینر یونین کے نومنتخب صدر ملک گلریز جنرل سیکرٹری مرزا ضمیر حسین و دیگر یونین عہدیداران سے سید عرفان شاہ جی ایم سالٹ نے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی مائینر یونین کی طرف سے حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ جی ایم سالٹ سید عرفان شاہ نے بطور مہمان خصوصی اور بطور مہمان گرامی رانا تنویر اشرف پراجیکٹ منیجر نے شرکت کی۔ سید عرفان شاہ اور رانا تنویر اشرف کا تقریب میں پہنچنے پر مائینروں نے والہانہ استقبال کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا ۔
تقریب میں ملک آصف کھوکھر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے اور جنرل سیکرٹری مرزا ضمیر نے ایجنڈا پیش کیا اور کہا کہ میں685 مائینروں کا نمائندہ ہوں انشاء اللہ بلاتفریق تمام مائینروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہیں گے۔

سید عرفان شاہ جی ایم سالٹ پی ایم ڈی سی نے کھیوڑہ میں مائینر یونین کے حلف برداری کی تقریب میں مائینروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالٹ مائن کی پروڈکشن بڑھانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا اور نمک کی لوڈنگ کے لیے لوڈر کی منظوری بھی انشاء اللہ جلد کروائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ نمک نکال سکیں اور جتنا زیادہ پرافٹ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ادارے کے ساتھ ساتھ مائینرز اور ورکر میں بھی خوشحالی آئے گی مائینروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے پی ایم ڈی سی سروے کالج میں سروے کورس کے علاوہ بھی دیگر کورسز کرانے کے لیے مشاورت جاری ہے اور نوجوانوں کے لیے جلد ہی سپورٹس گالا کی منظوری لیں گے۔
تقریب سے جی ایم سالٹ سید عرفان شاہ پراجیکٹ منیجر رانا تنویر اشرف ملک خالد جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالغفور جنرل سیکرٹری یونین غریبوال سیمنٹ فیکٹری ملک مصدق حسنین اسلم سابق چیئرمین چوہدری برکات احمد ایڈمن آفیسر آئی سی آئی سوڈا ایش ملک باصر کھوکھر رہنما پی ٹی آئی و امیدوار چیئرمین ٹاون کمیٹی کھیوڑہ نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں ملک عرفان اعجاز رہنما مسلم لیگ ن و سابق امیدوار ایم پی اے معروف قانون دان فیض احمد قریشی ملک فیصل عباس سابق چیئرمین مہر عبدالرشید نمبردار عبدالاحد احمد گوندل ڈائریکٹر دارارقم سکولز حاجی ملک شوکت مرزا اصغر محمود ملک شاہین اور ان کے علاوہ مائینروں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button