سوہاوہ

جہلم فورم کے ساتھ ملکر کام کرنا ایک خوش آئند تجربہ ہے۔ راجہ رفعت کیانی

سوہاوہ: دُکھی انسانیت کی خدمت سے دل کو سکون ملتا ہے۔ جہلم فورم کیساتھ ملکر کام کرنا ایک خوش آئیند تجربہ ہے۔ غریب اور ناداروں کے لیے ہیلتھ کئیر نے خصوصی رعایتی پیکج متعارف کروائے ہیں۔ ہمارا مقصد خدمت ہے کاروبار نہیں۔

ان خیالات کا اظہار ہیلتھ کئیر لیب جہلم کے ڈائریکٹر راجہ رفعت کیانی نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کئیر لیب میں تمام ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے۔ اور ان تمام ٹیسٹوں کے رزلٹ نناوے فیصد تک درست ہوتے ہیں۔ ہم اپنی لیباریٹری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں اور اس میں ماہر ٹیکنیشن ان رزلٹ کے سو فیصد صیح ہونے کا خیال رکھتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ ضلع جہلم کی کامیاب ترین لیبارٹریوں میں ہمارا شمار ہوتا ہے۔

راجہ رفعت کیانی نے کہا کہ جہلم کے تمام ڈاکٹرز نے بھی ہیلتھ کئیر لیبارٹری کے معیار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ ہیلتھ کئیر لیب موبائل سسٹم لیکر مختلف علاقوں میں جاتی ہے جہاں مریضوں کے فری ٹیسٹ بھی کیے جاتے ہیں۔ بڑاگواہ کے میڈیکل کیمپ میں بھی شکیل کھٹانہ کی خصوصی گذارش پر ہم لوگوں کے فری بلڈ ٹیسٹ، شوگر ٹیسٹ، کڈنی ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ کریں گے جن کا رزلٹ وہیں پر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جہلم فورم کی جانب سے ایسے میڈیکل کیمپس کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے۔ ہیلتھ کئیر لیب انسانی خدمت کا جذبہ لیے تمام تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کو ہر وقت تیار رہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button