معروف صحافی پروفیسر افتخار محمود کے خالہ زاد بھائی محمد جمال ابرار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

0

پڑی درویزہ: تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے جنرل سیکریٹری پروفیسر افتخار محمود کے خالہ زاد بھائی محمد جمال ابرار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے جنرل سیکریٹری پروفیسر افتخار محمود کے خالہ زاد اور اے اینڈ آئی میڈیسن کمپنی بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے پروپرائٹر ابرار صادق کے چھوٹے بیٹے محمد جمال ابرار کی شادی خانہ آبادی راولپنڈی کے معروف تاجر راجہ شاہد رفیق کی بیٹی کے ساتھ بخیر و خوبی پائیہ تکمیل کو پہنچ گئی ۔

سواں کیمپ راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں شاندار دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا ۔

ولیمہ میں عزیز اقارب کے علاوہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے سابق ماہر تعلیم پروفیسر غلام رسول محمد ، پاکستان پیپلز پارٹی وارڈ نمبر 2گوجرخان کے کارکنان ملک محمد امین ملک اختر حسین برادران ،پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری امجد اور انکے صاحبزادے چوہدری ناصر محمود ، پاکستان مسلم لیگ ن صادق آباد راولپنڈی کے رانا سرفراز احمد اور تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے جنرل سیکریٹری پروفیسر افتخار محمود اور کئی دینی سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.