ڈومیلی

سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے مسلم لیگ ن کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ راجہ رؤف کیانی

ڈومیلی: لاہورمیں ہونیوالے سیاسی جماعتوں کے اتحادسے مسلم لیگ (ن) کوکوئی فرق نہیں پڑے گا، جلد ہی اس اتحادکاپول کھلے گا۔

ان خیالات کا اظہار راجہ رؤف کیانی جنرل کونسلربڑاگواہ نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ڈرنے والی نہیں ہے، مقابلہ کرئے گی۔انشاء اللہ اگلے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کرئیگی،یہ سب پھربھاگیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت نے بہت کام کروائے ہیں اورکرابھی رہے ہیں،مخالفین کی دوغلی پالیساں ہیں،خیبر پختونخواہ میں کوئی کام نہیں کرایاگیابس ڈانس پارٹی اوردھرنوں کے پیچھے بھاگتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button