جہلمتارکین وطن

لندن میں سی ای او نیو میٹرو سٹی سرائے عالمگیر کے اعزاز میں نعیم احمد چوہدری و بزنس کمیونٹی کا عشائیہ

لندن میں سی ای او نیو میٹرو سٹی سرائے عالمگیر ملک بلال بشیر کے اعزاز میں چیف ایگزیکٹو ماسٹر رئیل اسٹیٹ نعیم احمد چوہدری و بزنس کمیونٹی کا عشائیہ، لندن کے ڈورچیسٹر ہوٹل پہنچنے پر نعیم احمد چوہدری چیف ایگزیکٹو ماسٹر رئیل اسٹیٹ و دیگر نے (CEO) نیو میٹرو سٹی سرائے عالمگیر/کھاریاں ملک بلال بشیر کا پرتپاک استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے نواحی گائوں ڈھوک کریالہ سے تعلق رکھنے والے برطانیہ مانچسٹر میں مقیم معروف بزنس مین چوہدری نعیم احمد چیف ایگزیکٹو ماسٹر رئیل اسٹیٹ نے گزشتہ شب لندن میں سی ای او (CEO) نیو میٹرو سٹی سرائے عالمگیر/کھاریاں گجرات ملک بلال بشیر کے اعزاز میں ڈورچیسٹر ہوٹل لندن میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔

مہمان خصوصی ملک بلال بشیر جس دور چیپٹر ہوٹل لندن پہنچے تو برطانیہ میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے فقید المثال استقبال کیا گیاان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

اس موقع پر (CEO)نیو میٹرو سٹی سرائے عالمگیر/کھاریاں ملک بلال بشیر ملک بلال بشیر نےعشائیہ کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیو میٹرو سٹی نے سرائے عالمگیر کھاریاں گجرات کے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق ہاؤسنگ پروجیکٹ متعارف کروایا ہے، اس میں قومی معیار کے مطابق تعلیمی ادارے ہسپتال اور تفریح گاہیں ہیں، اس سے پہلے ضلع گجرات میں ہمارے معیار کے مطابق معاشی منصوبہ نہیں تھا اب اپنے ملک مقیم پاکستانی اس میں اپنے گھر بنا کر تحفظ محسوس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کمیونٹی کی طرف سے یہ پرتکلف عشائیہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گا، آپ کو نیو میٹرو سٹی سرائے عالمگیر میں نعیم احمد چوہدری کی طرح سرمایہ کاری خوش آمدید کہتا ہوں اس میں منافع بخش سرمایہ کاری کے لئے أپ کو ترجیع دی جائے گی، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ لوگوں کی انویسٹمنٹ کی وجہ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے موقع فراہم ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نعیم احمد ماسٹر رئیل اسٹیٹ حال مقیمUKہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی تجاویز کی روشنی میں رئیل اسٹیٹ کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر باقی اٹھا نہیں رکھیں گے۔

اس موقع چوہدری نعیم احمد چیف ایگزیکٹو ماسٹر رئیل اسٹیٹ نے کہا کہ ضلع گجرات ،تحصیل کھاریاں تحصیل سرائے عالمگیر ایک جدید طرز پر بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ نیو میٹرو سٹی کے نام سے سرائے عالمگیر مین ایک نیا شہر آباد کر دیا ہے جو کہ علاقہ اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک جدید سہولیات سے آراستہ منافع بخش رہایشی سکیم ہے اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات ہیں فراہمی کے ساتھ ۔

عشائیہ میں بیرسٹر چوہدری افضال انور جوڑا کرنانہ،راجہ عباس موہری شریف ،چوہدری شفیق گجر گھرمالہ جہلم،کریم خان سوات ،حامد خان سوات ،چوہدری مرزوق احمد ڈھوک کریالہ ،چوہدری تفسیر ڈھوک کریالہ کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی اوورسیز بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button