دینہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

0

دینہ : عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر دینہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، دینہ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے امتیاز حسین شاہ ایس آئی/این آئی یو نے ضمن تفتیش مقدمہ نمبر45/18بجرم9-C CNSAتھانہ دینہ میں ملزم گرفتار شدہ اویس خالد ولد خالد محمود قوم راجپوت سکنہ محلہ آزاد شاہ دینہ سے دوران انٹیرگیشن 1800گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ دینہ کے محمد ریاض اے ایس آئی نے بضمن تفتیش مقدمہ 28/18بجرم324/148/149ت پ تھانہ دینہ میں ملزم برریمانڈ جسمانی نبیل پارس ولد ظفر اقبال قوم مرزا سکنہ اسٹیشن محلہ دینہ سے پسٹل 30بور معہ2ضر ب روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.