امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم کی قیادت میں قافلے کی یوم یکجہتی کشمیرریلی اسلام آباد میں شرکت

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم کشمیری عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عبدالحمید جہلمی

0

سوہاوہ: یوم کشمیرڈے کے موقع پر عبدالحمیدجہلمی امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم کی قیادت میں تحصیل دینہ، جہلم اور سوہاوہ سے قافلے کی شکل میں عظیم الشان یوم یکجہتی کشمیر ریلی اسلام آباد میں شرکت کی۔

عبدالحمید جہلمی امیر ضلع سمیت سید ضیاء اللہ بخاری امیرجماعت اسلامی تحصیل سوہاوہ،ڈاکٹرسعید اسلم چوہدری امیرجماعت اسلامی یوسی ججیال،اسامہ مختار صدر جے آئی یوتھ یوسی نگیال،محمدنبیل حسن نائب صدر جے آئی یوتھ یوسی ججیال،ڈاکٹر صدیق،چوہدری ارشد محمود امیرجماعت اسلامی کلرہ ملک مختار کے علاوہ بڑی تعداد نے اس قافلے میں شرکت کی۔

یہ ریلی آبپارہ اسلامی آبادمیں جاکراختتام پذیرہوئی۔اس ریلی میں مردو خواتین کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔سیکیورٹی کی سخت انتظامات تھے۔ سراج الحق امیرجماعت اسلامی پاکستان سمیت دیگر اعلی قیادت نے شرکاء سے خطاب کیا۔

امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم عبدالحمید جہلمی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کشمیری عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔مسئلہ کشمیر کوحل کئے بغیر پاک و ہند میں امن ممکن نہیں،حکومت کشمیرپرمستقل پالیسی جاری کرئے،ہم انڈیا کی کسی دھمکی کوقبول نہیں کریں گیاقوام عالم متحدہ کو چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرئے،ہم محترم سراج الحق کی قیادت میں کشمیر کی آزادی تک آواز بلند کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.