جہلم

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر جہلم پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کے خلاف مقدمات درج

جہلم: تھانہ صدر کے طارق محمود ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایا کہ مسمی محمد اسلم ولد محمد یوسف قوم آرائیں سکنہ پاکپتن جو کہ ٹینٹ کی دوکان ازان غلام مصطفٰے ولد محمد اسحاق قوم جٹ سکنہ جادہ پر بطور کرایہ دار رہائش پذیر تھا ۔ہر دو نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو کوئی اطلاع دی ہے اور نہ ہی تھانہ میں کوئی اندراج کروایا ہے ۔جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ چوٹالہ کے صداقت علی ٹی/اے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایا کہ مسمی محمد عالم ولد محمد دین قوم باجوہ جٹ سکنہ چک جھمرہ ضلع فیصل آباد جو کہ مکان ازان راجہ ذیشان الیاس ولد محمد الیاس سکنہ جنگو رڑیالہ میں بطور کرایہ دار رہائش پذیر تھا ۔ ہر دو کس نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو کوئی اطلاع دی ہے اور نہ ہی تھانہ میں کوئی اندراج کروایا ہے ۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button