دینہ

جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر دینہ میں بھی القدس ریلی کا انعقاد

دینہ: جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر دینہ میں بھی القدس ریلی کا انعقاد ہوا، اس سلسلہ میں بعد از نماز جمعہ مجلس وحدت مسلمین تحصیل دینہ کے زیر اہتمام جامع مسجد صاحب الزمان ہڈالہ سیداں سے مولانامحمد باقر حیدری خطیب جمعہ و جماعت شیعہ جامع مسجد کی زیر قیادت اوردیگر مقامی راہنماؤں کی زیر قیادت القدس ریلی کا آغاز ہوا ۔

ریلی میں بچوں،نوجوانوں اور بزرگ افراد کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،جو منگلا روڈ سے ہوتی ہوئی مین چوک جی ٹی روڈ دینہ پہنچ کر ایک بڑے جلسے کی صورت اختیار کر گئی ۔روزے کی حالت میں شدید گرمی اور دھوپ کے باوجود ریلی کے شرکائے نے جوش و خروش کا مظائرہ کرتے ہوئے ریلی کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا۔

مولانامحمد باقر حیدری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ ، اسرائیل اور دنیا کے دیگر ظالموں کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس دراصل یوم الاسلام ہے جسے امام خمینی ؒنے امت مسلمہ کو باطل قوتوں کے خلاف متوجہ کرنے عالمی سطح پر منانے کا اعلان کیا۔ بیت المقدس پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج یہود و نصار نے ہر طرف مسلمانوں کو گھیراؤ کر رکھا ہے، ریلی کے موقع پرگلگت میں حالیہ شیعہ مومنین کے قتل اور دہشت گرد ی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ آج دنیا میں اکثریت کے باوجود ملت اسلامیہ کو جن چیلنجز کا سامنا ہے وہ قرآن اور اہل بیت کے احکامات کو پس پشت ڈالنے کا نتیجہ ہے۔ اس وقت مسلمانوں کو بیدار ہونے اور راہ حسین ابن علی ؑپر چلتے ہوئے کھویا ہوا وقار بحال کر کے پوری ملت کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

ریلی سے ایم ڈبلیو ایم کے رائنمابرادر سیّد وسیم حیدر نے بھی خطاب کیا جبکہ عالمہ حدیثہ سیّد نے خواتین شرکاء سے خطاب کیا۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور امریکہ و اسرائیل سے نفرت کا اعلان کرتے ہوئے نعرے لگا کر بیزاری کا اظہار کیا گیا۔ آخر میں امریکی صدر اور اسرائیلی صدر کے پتلے اور ان کے پرچموں میں لپیٹ کر نذر آتش کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button