سوہاوہاہم خبریں

چیئرمین میونسپل کمیٹی سوہاوہ کیخلاف ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سوہاوہ کی عدالت میں دائر کردہ درخواست خارج

پڑی درویزہ: چیئر مین میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے خلاف ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سوہاوہ کی عدالت میں دائر کردہ درخواست خارج کر دی گئی ۔ معروف قانون دان و ایڈووکیٹ ہائی کورٹ راجہ عمر فاروق طالب نے پیروی کی ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے سوہاوہ کے ملازم بشیر احمد ولد محمد مجید محلہ مدینہ سوہاوہ کی طرف سے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سوہاوہ کی عدالت میں زیر دفعہ 22/Aضابطہ فوجداری ایک درخواست دی گئی جس میں چیئر مین میونسپل کمیٹی سوہاوہ راجہ شارق رزاق پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے محمد بشیر کو ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں دی ہیں ۔

عدالت کی طرف سے طلبی پر چیئرمین میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی طرف سے معروف قانون دان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ راجہ عمر فاروق طالب مقدمہ کی پیروی کی ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد الزامات ثابت نہ ہونے کی بنیاد پر چیئر مین میونسپل کمیٹی سوہاوہ راجہ شارق رزاق کے خلاف دی جانے والی درخواست خارج کردی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button