ہونہار سپوت، مورخ جہلم انجم سلطان شہباز کے انتقال پر سوہاوہ کے ادبی و سیاسی حلقوں کا اظہار تعزیت

0

ممتاز محقق ، ادیب ، شاعر ، صحافی ، تاریخ دان اور ماہر تعلیم انجم سلطان شہباز اختتام سال 2018ء کو انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی یاد میں سوہاوہ کے سیاسی و ادبی حلقوں کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔

عوامی شاعر زمان اختر ، سید کبیر حسین شاہ اختر برادر کیپٹن شبیر شہید ، پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے صدرو سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مرزا عبدالغفار ، چیئر مین تحصیل پریس کلب سوہاوہ مرزا احمد رضا ، صدرتحصیل پریس کلب سوہاوہ طارق محمود طالب ، تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے جنرل سیکریٹری پروفیسر افتخار محمود ، خادم حسین جنجوعہ اور سابق کونسلر زاہد علی شاہ نے شرکت کی ۔

شرکا ء کی طرف سے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ انجم سلطان شہباز 100کتب کے مصنف تھے، مرحوم کے انتقال سے پاکستان ایک بلند پائیہ شاعر ، محقق اور مورخ سے محروم ہو گیا ہے ایسے افراد معاشروں میں مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں ۔اجلاس میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، نیز تعزیتی بیان میں مرحوم کے ورثا سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.