دینہاہم خبریں

دینہ اور منگلا پولیس کی کارروائیاں، ناجائز اسلحہ اور چرس برآمد، ملزمان گرفتار

دینہ:عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر دینہ اور منگلا پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 3مختلف کاروائیوں میں 119گرام چرس، ایک عدد رائفل 222بور بمعہ 20روند اور 30بور پسٹل بمعہ 4روند برآمد، پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ کے زاہد محمود اے ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم عمران حسین ولد محمد رزاق قوم بھٹی سکنہ دھنیالہ تحصیل دینہ سے 119گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ دینہ کے نثار احمد ایس آئی/ ایس ایچ او نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم ذیشان عمر عرف شانی ولد عمر سعید قوم گکھڑ سکنہ پنچور تحصیل سوہاوہ سے رائفل 222بور معہ 20روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ دینہ کے نذر محمد ایس آئی نے دوران سرچ آپریشن ملزم عرفان اقبال ولد قدر داد خان سکنہ کھوہار تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات حال بیلہ گھان ریحانہ جٹاں سے پسٹل 30بور معہ 04روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button