دینہاہم خبریں

منگلا میں جنسی درندے کی 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، جنسی بھیڑیا گرفتار

منگلا: 40 سالہ شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش بچی کے چچا نے ناکام بنا دی۔ تھانہ منگلا میں چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج ، پولیس نے ملزم گرفتارکو گرفتار کر لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دینہ میں جنسی درندے نے 15سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

یہ واقعہ تھانہ منگلا کی حدود سی پی ایم کالونی میں پیش آیا جہاں پر 40 سالا شخص زبیر نے اپنے ہمسائے کی سات سالہ بیٹی (ن)کو اپنے گھر میں اٹھا کر لے گیا ہے جہاں پر اس نے گھر جا کر کمرے کا دروازہ بند کر دیا اور زیادتی کرنے لگا تو اسی اثناء میں بچی کا چچا عثمان فاروق آگیا جس نے دروازے پر دستک دینا شروع کر دی تو ملزم ڈر کے مارے گھر کی عقبی دیوار سے پھلانگ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور بچی کو اسکے چچا عثمان فاروق اپنے ساتھ لے کر واپس آگیا ۔

سات سالا بچی کے چچا نے پولیس میں رپورٹ کر دی جس پر ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے تھانہ منگلا کو سختی سے آرڈر جاری کیے کہ مقدمہ درج کر کے ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے جس پر تھانہ منگلا کے ایس ایچ او طارق بن عزیز نے چند گھنٹوں میں ملزم کو ٹریس کر کے مقدمہ درج کر لیا اور گرفتاری کے بعد ملزم کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button