پنڈدادنخاناہم خبریں

تحصیل پنڈدادنخان میں سیاسی درجہ حرارت فل گرم، مسلم لیگ ن سیاسی تنہائی کا شکار

تحصیل پنڈ دادنخان میں سیاسی درجہ حرارت فل گرم،مسلم لیگ ن سیاسی تنہائی کا شکار ، صوبائی اسمبلی کے لئے امید وار کا ابھی تک کوئی اتا پتا نہیں ،موجودہ ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل مکمل خاموش ،چوہدری عابد اشرف جوتانہ اورسید شمس حیدر توجہ کا مرکز بن گئے۔شاہنواز احمدآباد کیلئے خطرے کی گھنٹی ،آنے والے الیکشن میں امیدواروں کے ردوبدل کے چانس ،مسلم لیگ کے ورکر مایوس،مطلوب مہدی اور چوہدری نذر حسین گوندل کی دوریاں، مسلم لیگ مشکلات کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈ دادنخان میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز انتہائی گرم ماحول میں فل گرم ہوگیا ہے، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے درخواست نہ دے کر چوہدری نذر حسین گوندل نے پوری تحصیل میں نئی سیاسی بحث کا آغازکر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن)کو صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 27 کے لئے موثر امیدوار کیلئے دباؤ کا سامنا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے راجہ فاروق،ملک عرفان اعجاز، افتخار، راجہ احمد علی نے درخواستیں جمعہ کرائی ہیں جبکہ سید شمس حیدر اور عابد اشرف جوتانہ اس وقت توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ شاہ نواز احمدآباد کیلئے خطرہ کی گھنٹی بجی گئی ہے، چوہدری نذر حسین گوندل کے سیاسی فیصلہ اور چوہدری فواد حسین سے بڑھتی ہوئی قربت چند دن میں کوئی بڑا فیصلہ سامنے آ سکتا ہے اور موجود سیاسی صورتحال میں امیدواروں کے ردوبدل کے چانس بڑھتے جا رہے۔ تحصیل پنڈ دادنخان میں اس وقت جوڑتوڑ کی سیاست عروج پر ہے جبکہ عوامی سیاست رمضان المبارک کے بعد شروع ہو گی۔

چالیس سال میں پہلی بار مسلم لیگ ن کو تحصیل پنڈ دادنخان میں سیاسی مشکلات کا سامنا ہے جسکی بنیادی وجہ موجود ایم این اے راجہ مطلوب مہدی اور چوہدری نذر حسین گوندل کی دوریاں بنی۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button