جہلم

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 2ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پرجہلم پولیس نے بدرویگان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے1عدد پسٹل30بور معہ3رونداور1عددپسٹل 9MMمعہ 2روند برآمد کر کے مقدمات درج لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے افضال مہدی ایس آئی/ایچ آئی یو نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر138/18بجرم302 ت پ تھانہ سٹی میں ملزم برریمانڈ جسمانی وسیم سعید ولد سعید احمد قوم راجپوت ساکن مشین محلہ نمبر3جہلم سے پسٹل 30بور معہ 3ضرب روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ صدر کے افضال مہدی ایس آئی /ایچ آئی یو نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر171/18بجرم302/148/149/109 ت پ تھانہ صدر میں ملزم برریمانڈ جسمانی عمر جمال ولد محمد بنارس قوم بٹ سکنہ محلہ پیر والا شاہ سوہاوہ سے پسٹل9MM معہ 2ضرب روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button