جہلم، سوہاوہ اور پنڈدادنخان پولیس کا ایکشن، 6 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد

0

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،جہلم کیپٹن(ر) سید حماد عابدکی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کے ایس آئی شہباز احمد نے دوران گشت ملزم محمد یعقوب عرف موچھا ولد عبدالمجید سکنہ پننوال سے پسٹل30بور معہ5روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ صدر کے ٹی ایس آئی قمر سلطان نے دوران گشت ملزم عمران خان ولد بوستان خان سکنہ روہتاس روڈ جہلم سے پسٹل30بور معہ3روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ سول لائن کے اے ایس آئی محمد اصغر نے دوران گشت اسلحہ و منشیات ملزم شاہد عمران ولد محمد اعظم سکنہ منڈی بہاؤالدین سے بندوق رپیٹر معہ2کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ سوہاوہ کے اے ایس آئی واجد حسین نے دوران گشت ملزم پطرس رضا ولد ریاض مسیح سکنہ کالاگوجراں سے60بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ سوہاوہ کے اے ایس آئی محمد گلزار نے دوران ناکہ بندی کار سوار ملزم نوید مسیح ولد گلفراز مسیح سکنہ کالاگوجراں سے60بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ پنڈدادنخان کے سب انسپکٹر مسعود احمد نے دوران گشت ملزم تنویر حسین ولد محمد اقبال سکنہ پنڈدادنخان سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.