منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، سوہاوہ میں موٹرسائیکل سوار سے ایک کلو سے زائد افیون برآمد

0

سوہاوہ: محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس فورس کی سوہاوہ میں کارروائی، موٹرسائیکل سوار سے ایک کلو سے زائد افیون برآمد، منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس اورنگزیب خان کی ہدایت پر ایکسائز فورس کی انسپکٹر اسد ہارون کی سربراہی میں منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس فورس نے سوہاوہ میں ناکہ کے دوران مشکوک موٹرسائیکل کو روکا تو دوران تلاشی موٹرسائیکل سوار اصغر خان ولد پیر گل سکنہ چارسدہ سے 1100 گرام افیون برآمد کر لی۔

منشیات فروش چارسدہ سے لاہور منشیات لے کر جا رہا تھا جبکہ ملزم اس سے قبل بھی منشیات لاہور پہنچاتا رہا ہے۔ ایکسائز پولیس نے ملزم اصغر خان کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کر وا دیا، پولیس تھانہ سوہاوہ نے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.