کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنا کر ضلع جہلم کو سر سبز و شاداب بنائیں گے۔ سیف انور جپہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ “پلانٹ فار پاکستان ڈے منانے اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم” کو کامیاب بنا کر ضلع جہلم کو سر سبز و شاداب بنائیں گے ۔ درخت لگانا سنت اور صدقہ جاریہ ہے جونہ صرف آکسیجن مہیا کرتے ہیں بلکہ موسمی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے میں بھی مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہم بہار کی پہلی شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر مفت پودے تقسیم کرنے اور ڈی ایچ کیو جہلم میں پودا لگاتے ہوئے کیا۔ پلانٹ فار پاکستان مہم کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد، ڈویژنل فارسٹ آفیسر چوہدری اعجاز احمد، ایس ڈی ایف او جہلم سدھیر احمد مغل، ایم ایس ڈی ایچ کیو فاروق بنگش، صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ اور دیگر موجود تھے ۔

ڈی سی جہلم سیف انور نے بتایا ہے کہ آج کی تقریب میں شہریوں میں 1200 پودے مفت تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ حکومت کے اہداف کو 100 فیصد تک مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں 23000 پودے لگائے جا رہے ہیں۔ شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے ڈی ایچ کیو میں ڈی سی، اے سی ایم ایس اور سول سوسائٹی کے ممبران نے بھی پودے لگائے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام بھی قومی و اخلاقی فریضہ سمجھ کر اس مہم میں بھرپور شرکت کریں تاکہ ہم اپنے ضلع کوسرسبز وشاداب بناسکیں۔ماحولیاتی آلودگی ہمارے ملک کا سب سے بڑامسئلہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کرپاکستان کو سرسبزو شاداب بنانا ہے تاکہ ہمارے آئندہ نسلوں کوماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول میسر آ سکے ۔
ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے مزید کہا ہے کہ سرکاری اور نجی ادارے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس مہم کو بھرپورانداز میں کامیابی سے ہمکنار کریں۔
ڈویژنل فارسٹ آفیسر اور ایس ڈی ایف او نے بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں شہر کی مختلف شاہراہوں پر مزید ہزاروں پودے لگائیں جائیں گے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اداروں کو مفت پودے فراہم کئے جا رہے ہیں تا کہ سرسبزپاکستان کا خواب پورا ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.