ڈپٹی کمشنر کا میونسپل کمیٹی دفتر سوہاوہ اور تحصیل آفس سوہاوہ کا اچانک دورہ، عملہ کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار

0

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے میونسپل کمیٹی دفتر سوہاوہ اور تحصیل آفس سوہاوہ کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے افسران اور اہلکاران کی رجسٹر کے مطابق حاضری چیک کی، ایم سی اور تحصیل دفتر کے افسران کی غیر موجودگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے شو کاز نوٹس جاری کیے ۔

انہوں نے ریونیو افسران اور میونسپل کمیٹی کے افسران کی غیر موجودگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر نوٹس لیتے ہوئے شو کاز جاری کیا اور انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ عمل پرانکے خلاف ذمہ داریوں سے چشم پوشی کی پاداش میں محکمانہ کارروائی کرنے کیلئے ڈیپارٹمنٹ کو سفارش کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے مذکورہ افسران کی سرزنش کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ وہ غیر حاضری اور من مانی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ محکمہ مال اور میونسپل کمیٹی کے افسران سائلین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کام کریں گے ، ایم سی افسران بہترین سروس کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے شہر کی صفائی ستھرائی کا کام کریں اور ریونیو افسران سائلین کے مسائل میریٹ پر حل کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.