امن و امان کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم نے بحیثیت ٹیم پورا کرنا ہے۔ ڈی پی او سید حماد عابد

0

جہلم: ضلع میں امن و امان کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم نے بحیثیت ٹیم پورا کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کے کرائم کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی بناتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رب اور ضمیر کے سامنے جواب دہ ہونا ہے جس کے لیے تین کیٹگریز بنائی گئیں ہیں جس تھانہ کے افسران اچھا کام کریں گے انہیں شاباش اور انعام ملے گا جبکہ جس کی کارکردگی بہتر نہیں ہو گی اسے سزا ملے گی۔

ڈی پی او جہلم نے تین تھانوں میں جہاں جرائم کی رفتار زیادہ ہے مزید فورس بجھوانے کا حکم دیا جبکہ انہوں نے ریسکیو 15 کو فعال کرتے ہوئے مزید پولیس فورس اور موٹر سائیکل فراہم کر کے شہر کے تمام تھانوں کی حدود میں پیٹرولنگ کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام معاملات کو نہ صرف ایس ڈی پی اوز بلکہ میں خود مانیٹر کروں گا کیوں کہ مجھے فرضی رپورٹ نہیں عملی کام چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.