پڑی درویزہ

بجلی کی بندش پر واپڈا تمغہ حسن کارکردگی کا مستحق ہے، بجلی کے بریک ڈاؤن پر صارفین کے تاثرات

پڑی درویزہ: لوڈ شیڈنگ یا فنی خرابی کی صورت میں بجلی کی بندش کے حوالے سے ایس ڈی او واپڈا خانپور چکوال تمغہ حسن کارکردگی کے مستحق ہیں ۔ معمول کی لوڈ شیدنگ کے ساتھ 12گھنٹے کا بریک ڈاؤن کرنے پر صارفین کے تاثرات ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بروز جمعہ شام 6بجے سے قبل ڈھوڈہ فیڈر سے منسلک علاقوں پڑی درویزہ ، دئیوال ، چھبر سیداں اور بلبل کلاں و خورد کے علاقوں کی بجلی بند کر دی گئی ۔ رات 8:30بجے گرڈاسٹیشن انچار ج سے رابطہ کیا گیا تو اطلاع ملی کہ فنی خرابی ہے آدھ گھنٹہ کے بعد بجلی بحال ہو جائے گی ۔ اسی اثناء میں آندھی طوفان بادوباراں کا سلسلہ شروع ہو گیا اب بجلی کو کس نے بحال کرنا تھا ۔

رات 11:30بجے نے انچارج گرڈ اسٹیشن سے رابطہ کرنے پر اطلاع ملی کہ طوفان کی وجہ سے بجلی کے پول اور تاریں متاثر ہوگئی ہیں اور رات ایک بجے بجلی کی بحالی متوقع ہے ، صارفین نے رات تارے گن کر رات گزاری حتیٰ کے سحری کی معمولات بھی اسی اندھیرے اور گرمی میں گزری ۔ اگلی صبح سات بجے یعنی 12گھنٹے کے طویل وقفے کے بعد بجلی بحال ہو ئی لیکن آٹھ بجے پھر معمول کی لوڈ شیدنگ سے صارفین پریشان ہوگئے ۔

صارفین کا کہنا ہے کہ واپڈا سب ڈویژنل انتظامیہ کو ایسا طریقہ اختیار کرنا چاہیے کہ اگر فنی خرابی کی وجہ سے کسی علاقہ کی بجلی زیادہ وقت تک بند رہے تو اس علاقہ کو معمول کی اگلی لوڈ شیڈنگ نے مستثنیٰ کر دینا چاہیے ۔ تاہم صارفین کی اکثریت کو کہنا ہے اگر چیئر مین آئیسکو اسلام آباد کسی ایس ڈی او کو تمغہ حسن کارکردگی نے نوازنا چاہیں تو ایس ڈی او خانپور چکوال سب ڈویژن یا ان کی انتظامیہ سے بہترمستحق کوئی دکھائی نہیں دیتا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button