دینہ پریس کلب کے انتخابات مکمل، عرفان محبوب صدر جبکہ عادل چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب

0

دینہ: بہترین صحافتی کارکردگی کی بنا پر سال 2019/20کے لئے بھی عرفان محبوب دینہ پریس کلب کے صدر منتخب، چیئرمین سید توقیر آصف شاہ جبکہ جنرل سیکرٹری عادل چوہدری منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے انتخابات 2019/20 مکمل ہو گئے، عرفان محبوب صدر ، چیف ایڈیٹر جہلم اپڈیٹس عادل چوہدری جنرل سیکرٹری، سرپرست اعلیٰ حاجی افتخار احمد مغل، سید توقیر آصف شاہ چیئرمین، خورشید ڈار وائس چیئرمین، ڈاکٹر ظہیر احمد سینئر نائب صدر، محمد شعبان چوہدری نائب صدر، ڈاکٹر بشارت جوائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر نعیم اعوان فنانس سیکرٹری، جمیل کھٹانہ انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

معروف قانون دان چوہدری نسیم اکبر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو دینہ پریس کلب کا لیگل ایڈوائز مقرر کیا گیا۔ ممبران میں حاجی اظہر چوہدری، سلیم کسانہ، اقبال خان، ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری، سعید میر، چوہدری حسنین، چوہدری کامران بشارت، عظمت عبداللہ شامل ہیں۔

اس موقع پر معروف صحافی و کالم نگار حاجی اظہر چوہدری نے کہا کہ دینہ پریس کلب (رجسٹرڈ) عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، صحافی برادری کو مل جل کر اپنے فرائض کی ادائیگی احسن طریقہ سے سرانجام دینا چاہئے۔

معروف صحافی اقبال خان نے کہا کہ بطور صدر دینہ پریس کلب عرفان محبوب کی سابقہ صحافتی خدمات پر سرکاری و نیم سرکاری اداروں سمیت عوام میں تسلی بخش کارکردگی کی بنا پر 2019/20 کے لئے صدر منتخب کر لیا ہے ہم ان کو اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہیں۔

نومنتخب صدر عرفان محبوب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرے کا اہم ستون ہے۔ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ انشاء اللہ صحافی برادری کے حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین سید توقیر آصف شاہ نے کہا کہ ہم نو منتخب عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور عرفان محبوب صدر دینہ پریس کلب کو عوامی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دینہ کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.