جہلماہم خبریں

حلقہ پی پی 26سے چوہدری ظفر اقبال نے میدان جیت لیا

جہلم: حلقہ پی پی 26 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری ظفر اقبال جیت گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری لال حسین ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 26جہلم ٹو سے تمام 251 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 26جہلم ٹو سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارچوہدری ظفر اقبال نے میدان مار لیا جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارچوہدری لال حسین22ہزار سے زائد ووٹوں سے الیکشن ہار گئے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 26جہلم ٹومیں 3,07,822 ووٹرز میں سے 1,46,463 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے 1,43,853 ووٹ درست قرار پائے جبکہ ساڑھے دو ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے، ٹرن آؤٹ 47.58 فیصد رہا۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری ظفر اقبال نے 64,051ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری لال حسین نے41,630 ووٹ حاصل کئے۔

آزاد امیدوار چوہدری سعید اقبال نے 14,620 ووٹ ، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ملک شوکت حیات اعوان نے 13,896 ووٹ اور آزاد امیدوار راجہ ظفر اقبال نے 4,791ووٹ حاصل کئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button