پڑی درویزہ

پیپلز پارٹی سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار 10جون کو افطار ڈنر دیں گے

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور امیدوار برائے صوبائی ا سمبلی حلقہ پی پی 25مرزا عبدالغفار کی طرف سے سوہاوہ کے ایک مقامی ہوٹل میں 10جون برواز اتوار افطار ڈنر دیا جارہا ہے ۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر چوہدری تسنیم ناصر گجر امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 66مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ پی پی پی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26کاشف اسلام بھی شرکت کریں گے ۔

پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے سیکریٹری اطلاعات و نشریات مرزا احمد رضا کے مطابق افطار ڈنر مرزا عبدالغفار کی طرف سے انتخابی عوام رابطہ مہم کا آغازہے ۔

انہوں نے بتایا کہ افطار ڈنر میں سوہاوہ ، ڈومیلی اور دینہ کی متعدد یونین کونسلوں سے سرکردہ شخصیات ، عہدیداران و کارکنان پیپلز پارٹی بھر پور طریقے سے شرکت کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button