دینہ، سوہاوہ اور جلالپورشریف پولیس کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد

0

دینہ: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایت پر دینہ، سوہاوہ اور جلالپورشریف پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے اے ایس آئی شکیل آفتاب نے بدنام زمانہ منشیات فروش احتشام مظہر ولد مظہر حسین سکنہ پنڈجھاٹہ سے 460گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ سوہاوہ کے انسپکٹر ایس ایچ او فیصل منظور نے ملزم محمد یاسر ولد امتیاز خالق سکنہ گورسیاں تحصیل سوہاوہ سے پسٹل30بور معہ3 روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ سوہاوہ کے اے ایس آئی واجد حسین نے دوران گشت ملزم عقیل عباس ولد محمد شریف سکنہ ڈھڈیال ضلع چکوال سے 30بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ جلالپور شریف کے سب انسپکٹر شہباز احمد نے دوران گشت ملزم طاہر بشیر ولد محمد بشیر سکنہ کھیوانوالہ سے 1020گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ جلالپور شریف کے اے ایس آئی قمر شہزاد نے دوران گشت ملز عابد حسین ولد عبدالطیف سکنہ رتوال تحصیل پنڈادنخان سے 1005گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.