
جہلم: ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر کے اسکول کھلنے کے ایک دن بعد شدید سردی کے باعث مزید ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج اسکولز کھلے لیکن سردی کی وجہ سے بچوں کی حاضری متاثر رہی۔ موسم کی صورت حال کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کی چھٹیاں 12 جنوری 2020 تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ پنجاب بھر میں کل سے تمام نجی و سرکاری اسکولز بند رہیں گے اور 13 جنوری پیر سے کھلیں گے۔چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Due to extreme weather conditions, winter vacations in schools have been extended till January 12th, 2020.
All Public & Private Schools of Punjab shall reopen on Monday January 13th, 2020.@GOPunjabPK @DrMuradPTI pic.twitter.com/TDku0OakNN
— School Education Punjab (@SchoolEduPunjab) January 6, 2020
اس سے قبل ضلع جہلم سمیت پنجاب بھرمیں موسم سرما کی تعطیلات کےبعد سرکاری اورنجی سکولز کھل گئے،تعطیلات ختم ہونےکےبعد بارش اور سخت سردی میں بچےدستانےاور ٹوپیاں پہنےکپکپاتےہوئے سکول جاتےدکھائی دیئے۔
معصوم بچوں کا کہنا تھا کہ سردی بہت زیادہ ہے،چھٹیوں میں اضافہ ہونا چاہیے۔