پنڈدادنخان میں ن لیگی دور کے جاری ترقیاتی کاموں کو روکنا عوام سے کھلی دشمنی ہے۔ راجہ جواداحمد

0

پنڈدادنخان: پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو بے روز گاری مہنگائی معاشی تباہی کے سونامی میں ڈبو دیا ہے، قرضے نہ لینے کا دعوے کرنے والے کشکول لیکر ملک ملک گھوم رہے ہیں، تحصیل پنڈدادنخان کے مسلم لیگ دور کے جاری ترقیاتی کاموں کو روکنا یہاں کے عوام سے کھلی دشمنی ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف مسلم لیگی رہنما سابق امیدوار حلقہ پی پی ستائیس راجہ جواد احمد جالپ آف آدووال سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو دھوکا دینے کے لیے مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ لوگ سچ سمجھ لیں میاں نواز شریف کے دور میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ لوڈ شیڈنگ سے نجات اور ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا لیکن تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو عذاب میں مبتلا کرنے والوں نے عوام کو بے روز گاری مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے سونامی میں ڈبو دیا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ غریب عوام ہاتھ اٹھا اٹھا کر دن رات ان کے جانے کی دعا کر رہے ہیں۔ان کے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے ۔غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔تجاوازات کے نام پر غریب عوام کے کھوکھے گرا جار ہے ہیں۔پانامہ کا کیس میں اور بھی کئی سو افراد ملوث تھے لیکن اب تک کسی کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں ہماری حکومت مسلم لیگ کے شروع کیے گئے ترقیاتی کاموں کو بند کر دیا گیا ہے جوکہ ہمارے ساتھ ظلم ہے یہ بے شک اپنی تختی لگا لیں لیکن ترقیاتی کاموں کو جاری کریں۔ تین اضلاع کو ملانے والا وکٹوریہ ریلوے پل جوکہ ہرن پور کے قریب ہے اس کو اطراف میں جوکہ گزرنے کا راستہ ہے وہ کئی ماہ سے مکمل ہو چکا ہے اور ہزاروں مسافر اپنی جان خطرے میں ڈال کر اور کشتی والوں کو بھاری کرایہ دیکر عبور کرتے ہیں لیکن کئی بار ارباب اختیار کے علم میں یہ مسئلہ لا چکے ہیں کہ ہر روز کئی ہزار خواتین و مرد مسافر شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں لیکن ان کو عوام سے کوئی سر و کار نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.