درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ماحولیاتی آلودگی کے ختم کے لیے درخت لگانا ضروری ہے۔ فرقانہ کوثر

0

پنڈدادنخان: محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنڈدادنخان کی زیر نگرانی تحصیل پنڈدادنخان کی تنظیموں کی طرف سے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا گیا، مہم میں تحصیل کی متحرک تنظیموں AIMسٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان محبان ویلفیئر پنڈدادنخان نے سکول کھیلوں کے میدان اور مختلف مقامات پر پودے لگائے۔
افتتاحی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر آفیسر فرقانہ کوثر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، ماحول صاف بنانے ماحولیاتی آلودگی کے ختم کرنے کے لیے درخت لگانا ضروری ہے، کلین گرین پاکستان ہمارا عزم ہے، تمام شہریوں طالب علموں کو چاہیے اس مہم میں بھرپور کردار ادا کریں۔
سپروائزر سوشل ویلفیئر ملک سلیمان نے کہا کہ ماحول کو صاف بنانے کے لیے گرین پاکستان مہم کو بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ سید اسد علی بخاری ملک نئیر اعوان ملک عبید نے کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.