بڑاگواہ اور گردونواح میں 2 دن سے موسلادھار بارش کاسلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے

0

ڈومیلی: بڑاگواہ گردونواح میں دو دن سے موسلادھار بارش کاسلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیر آب، عوام کوشدید مشکلات، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بڑاگواہ گردونواح علاقوں تتروٹ،ککرالہ ،پوٹھی ،پدھری،گتر ،سلحال، نگیال، بنگیال، ڈومیلی، مغل آباد، پڈھال سمیت دیگرعلاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ دو دن سے جاری ہے،بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

تھلہ چوہدریاں اور بڑاگواہ کے درمیان سے گزرنے والے برساتی نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ اہلیان علاقہ سمیت سکول کے بچوں بچیوں کو پانی سے گزرکر سکول میں جانے میں شدید مشکلات کا سامناہورہاہے،نالے میں پانی کی وجہ سے سکولوں میں حاضری بھی معمول سے کم ہے۔

اسی طرح سلحال گاؤںکے قریب بھی ایک برساتی نالہ گزرتا ہے اس میں بھی پانی آگیا،اس برساتی نالے پر بھی پل نہیں ہے،لوگ گہرے پانی سے گزر کر دوسرے علاقوں میں جانے پر مجبور ہے،سکول کے بچے گھروں میں محصورہوگئے۔

اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے نوٹس لیکر عوام کی مشکلات دور کرنے کامطالبہ کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.