شجر کاری مہم، کھیوڑہ شہر میں میونسپل کمیٹی اور سول ہسپتال کے احاطے میں میں پودے لگائے گئے

0

کھیوڑہ: حکومتی سطح پر جاری شجر کاری مہم کے سلسلہ میں کھیوڑہ شہر میں بھی میونسپل کمیٹی اور سول ہسپتال کے احاطے میں میں پودے لگائے گئے، حکومت کا ماحول دوست پروگرام ایک احسن اقدام ہے اس میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائیے، ملک عامر تنویر۔ اگر ہر فرد اپنے حصے کا درخت لگائے تو ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر مدثر

تفصیلات کے مطابق 8 فروری سے حکومتی سطح پر شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی اور سول ہسپتال کھیوڑہ کے احاطے میں پودے لگائے گئے، پہلی تقریب میونسپل کمیٹی میں منعقد ہوئی جس میں چیف آفیسر ملک عامر تنویر نے اپنے تمام سٹاف کے ہمراہ لان میں پودے لگائے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا کام صرف پودے لگا کر ختم نہیں ہوتا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کی مکمل نگہداشت بھی کی جائے موسم کی مناسبت سے ان قیمتی پودوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ان کی بہتر نشونما ہوسکے اور یہ ہمیں اور آنے والی نسلوں کے لیے آکسیجن ٹینک بن سکیں اور ہمیں صاف ماحول میسر ہو۔

دوسری تقریب سول ہسپتال کے احاطے میں منعقد ہوئی، جس میں میڈیکل سٹاف سمیت دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی، مہم کا آغاز سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مدثر نے کیا۔ اس کے بعد ملک شوکت حیات اور ملک عبید انوار نے پودے لگائے۔

ڈاکٹر مدثر نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول بیماریوں سے بچاوکا ذریعہ ہے ،آلودہ ہوا متعدد بیماریوں کا سبب بنتی ہے ہمیں حکومتی اقدامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

ملک عبید انوار صدر تحریک انصاف کھیوڑہ نے کہا کہ گرین کلین موحول حکومت کی بنیادی نکات میں شامل پوائنٹ ہے صاف ماحول میں سانس لینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

سابق وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی ملک شوکت حیات نے کہا کہ اس سے قبل بھی شجر کاری مہم کو کامیاب بنایا ہے اور اب حکومتی سر پرستی میں جاری اس مہم کو کامیاب کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے ماحول کو صاف رکھنا ہے تو تمام لوگوں کو گھروں سمیت مناسب جگہوں پر پھل دار درخت اور پھول دار پودے لگا کر ان کی حفاظت کرنا ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.